اتوار 11 اکتوبر 2026 - 11:42
ہر فرد کو اپنی استعداد کے مطابق ملک اور اس کی اقدار کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے

قائم مقام مدیر حوزہ علمیہ قم:

ہر فرد کو اپنی استعداد کے مطابق ملک اور اس کی اقدار کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے

’’جان فدا‘‘ محض نعرہ نہیں بلکہ دفاعِ وطن کے لیے عوامی جذبہ اور قومی ذمہ داری کی علامت ہے

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے کہا: ’’جان فدا‘‘ مہم محض ایک نعرہ یا جوشیلے دعوے کا نام نہیں بلکہ یہ ملکی دفاع کے لیے عوام کی حقیقی آمادگی اور قومی ذمہ داری کے احساس کی عکاسی کرتی ہے۔ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے دفاعی صلاحیت اور عوامی مزاحمت کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے قائم مقام مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے ایران کے شہر قم المقدسہ میں ’’جان فدا‘‘ پروگرامز کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حساس حالات میں ایرانی عوام کی میدانوں میں موجودگی اس امر کی علامت ہے کہ عوامی اور الٰہی تحریک کا تسلسل برقرار ہے۔

انہوں نے کہا: ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے عوامی صلاحیتوں کو منظم اور مستعد رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے کہا: ’’جان فدا‘‘ مہم میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر رجسٹریشن اور حساس مواقع پر ان کی عملی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وطن کے دفاع کا جذبہ محض زبانی دعوے تک محدود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جب کوئی قوم شعور، بصیرت اور اتحاد کے ساتھ دفاع کے لیے تیار ہو تو دشمن کو جارحیت اور دھمکیوں کے ذریعہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں سنجیدہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے عوامی آمادگی کو مؤثر دفاعی قوت اور دفاع میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔

قائم مقام مدیر حوزہ علمیہ قم نے کہا: عوامی قوت کو مؤثر رکھنے کے لیے مسلسل تیاری، تنظیمی طریقوں کی بہتری اور بدلتے ہوئے حالات و ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے تاکہ ضرورت کے وقت عوام بروقت اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے جمہوریہ اسلامی ایران کی جانب سے محورِ مقاومت کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا: موجودہ تاریخی مرحلے میں ہر شخص اور ادارے کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا چاہیے اور اپنی صلاحیت کے مطابق دفاعِ وطن اور اقدار کے تحفظ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے متعلقہ حکام، اداروں اور سماجی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ’’جان فدا‘‘ پروگرامز میں سنجیدگی سے حصہ لیں اور عوام کی تیاری و شرکت کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شہداء نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق قربانیاں پیش کیں، اسی طرح آج ہر فرد کو اپنی استعداد کے مطابق ملک اور اس کی اقدار کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha